اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ادارے العین کے مطابق مدر اینڈ چلڈرن کونسل امارات کے سیکریٹری ریم عبدلله الفلاسی کی جانب سے کم عمرترین حافظہ کے نام پیغام میں کہا گیا: اس بچی کا وجود مذکورہ کونسل کے لیے اعزاز سے کم نہیں۔
انکا کہنا تھا: کونسل اس بچی کی تعلیم اور آگے بڑھنے کے لیے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائے گی۔
امارات کی کم عمر میسم یحیی محمد ابھی تک اسکول نہیں گیی ہے تاہم انہوں نے قرآن مکمل طور پر حفظ کرلیا ہے۔
چھ سالہ میسم کو امارات کی کم عمرترین حافظہ کا لقب دیا گیا ہے۔/
/129
13 اگست 2019 - 06:58
News ID: 968464
کم عمرترین حافظہ قرآن کے اعزاز میں ماں اور بچوں کی کونسل کے تعاون سے تقریب منعقد کی گیی۔